رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی(آن لائن نیوزاردو پاور) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں فلم کے سب سے اہم ( کلا ئیمیکس) مناظر کی عکس بندی کے دوران رنویر سنگھ کے سر پر چوٹ لگی لیکن اداکار فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مگن تھے کہ انہیں کچھ پتہ ہی نہ چلا تاہم جب اداکار کے سر سے خون بہا تو انہیں اپنے زخمی ہونے کا اندازہ ہوا جس پر فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی۔
سیٹ پر موجود عملے نے رنویر سنگھ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا لیکن نوجوان اداکار منع کرنے کے باوجود فلم کے سیٹ پر واپس پہنچے اور زخمی حالت میں اپنی شوٹنگ پوری کرائی۔
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو