پشاور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، بندفیڈرز آن کردئیے

پشاور(آن لائن نیوز اردو پاور) تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہیٰ نے کارکنوں کی مدد سے ہزار خوانی فیڈر پر دھاوا بول دیا اور تمام بند فیڈرز کو خود آن کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر واقع رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے اور تمام بند فیڈرز کو آن کرکے فیڈر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ کارکنان نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے جب کہ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی۔

پنھنجي راءِ لکو