چین نے چاند پر اترنے کی ابتدائی تیاریاں شروع کر دیں

بیجنگ(آن لائن نیوزاردو پاور) چین چاند پر اترنے کے انسانی مشن کی ابتدائی تیاریاں کر رہا ہے۔
چین کی خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یانگ لی ووئی نے عالمی اسپیس ایکسپلوریشن کانفرنس کے موقع پر ایک گروپ انٹرویو میں یہ بات کہی، جب یانگ لی ووئی جو خلا نورد بھی ہیں سے سوال کیا گیا کہ چاند پر اترنے کا بھی کوئی منصوبہ ہے، انھوں نے بڑی گرم جوشی دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اس کا موقع ملا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اس موقع پر چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے صدر وویان شینگ نے کہا کہ چین چاند پر اترنے کے منصوبے پرکام کر رہا ہے، اس کے لیے انسان بردار خلائی جہاز شامل ہوگا، ایک گاڑی اور چاند پر اترنے کے لیے ایک سیڑھی بھی درکار ہوگی۔

پنھنجي راءِ لکو