انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد(آن لائن نیوزاردو پاور) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 جولائی کو جواب داخل کرانا ہے، اس لیے کیس سماعت ملتوی کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل پرکیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

پنھنجي راءِ لکو