تیرنے سے معذور گولڈ فِش کے لیے وھیل چیئر

ٹیکساس(آن لائن نیوزاردو پاور) امریکی شہر سان اینتونیو میں تیرنے سے معذور گولڈ فش کو ننھی منی وھیل چیئر کا تحفہ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ پانی میں تیرنے کے قابل ہوگئی ہے۔
اس خوبصورت گولڈ فش کو سوئم بلیڈر کا مرض لاحق تھا اور وہ پانی کی اندر بار بار الٹی ہوجایا کرتی تھی اور اس کے بعد مچھلی خود کو سیدھا نہیں رکھ پارہی تھی۔ مچھلی اسی کیفیت کی وجہ سے ایکویریئم کی تہہ میں ہی پڑی رہتی تھی۔ یہاں تک کہ مچھلی گھر کے ایک ملازم ڈیرک نے اس کا ایک حل نکالا اور مچھلی کے لیے ایک وھیل چیئر بنائی ہے۔
ڈیرک نے گولڈ فش کے اردگرد باریک نلکیاں لپیٹیں اور اس کے نیچے چھوٹے چھوٹے والو لگائے تاکہ وہ اسے آگے بڑھاتے ہوئے وھیل چیئر کا احساس دے سکیں اور اس کے اوپر تھرموپول قسم کا ایک فوم لگادیا جو مچھلی کو اٹھانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ فوم پانی میں ڈوبتا نہیں ہے۔
اس طرح مچھلی کے نیچے موجود وزن کو اوپر کے کھنچاؤ کے برابر کیا گیا ہے۔ گولڈ فش ایک خوبصورت جانور ہے لیکن یہ طرح طرح کے امراض کی شکار رہتی ہے۔ لیکن ڈیرک کی اس ایجاد کے بعد گولڈ فِش آسانی سے تیر رہی ہے اور جب اس کی ویڈیو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پر نشر کی گئی تو لوگوں نے اس اقدام کو بہت سراہا اور ڈیرک کی حیوان دوستی کی تعریف کی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو