سڑک پردوڑتا اورفضا میں اڑنے والا ہیلی کاپٹر

جمہوریہ چیک: دنیا بھر میں اڑنے والی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کی تیاری جاری ہے جنہیں عام لوگ بھی خرید سکیں لیکن اس ضمن میں سابقہ چیکوسلواکیہ اور موجودہ جمہوریہ چیک کے ایک پائلٹ نے ’’جائرو ڈرائیو‘‘ نامی چھوٹا ہیلی کاپٹر بنایا ہے جس میں دو آدمی بیٹھ سکتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اسے سڑک پر دوڑنے اور اڑان بھرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔

جائرو ڈرائیو ہیلی کاپٹر کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ یا پاکستانی 70 لاکھ روپے ہے اور اسے پرواز کے لیے صرف 100 میٹر کا رن وے درکار ہوتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتارِ پرواز 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور سڑک پر دوڑنے کی رفتار صرف 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ایک وقت میں یہ 600 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرسکتا ہے۔
چیک پائلٹ کے مطابق یہ دنیا کی پہلی سواری ہے جو زمین اور فضا دونوں کےلیے موزوں ہے۔ جائروڈرائیو سڑک پر الیکٹرک بیٹری سے چلتا ہے اور فضا میں ایندھن سے پرواز کرتا ہے جبکہ مارچ میں اسے پرواز کا لائسنس بھی مل چکا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو