پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے میں میجر سمیت 2 اہلکار شہید

پشاور(آن لائن نیوزاردو پاور) حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر جمال شیران سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی معمول کہ گشت پر تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار بمبار نے خود کو گاڑی سے ٹکرادیا، پولیس حکام کےمطابق خودکش حملہ آور کے جسم کےاعضا مل گئےہیں جب کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن بھی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو