چین نے بھارت پرحملے کیلیے پاکستان سے ہاتھ ملا لیا ہے، سابق بھارتی وزیردفاع کا الزام

نئی دہلی(آن لائن نیوز اردو پاور)بھارت کے سابق وزیر دفاع ملایم سنگھ یادیو کا کہنا ہے کہ چین بھارت کا سب سے بڑا حریف ہے جب کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیردفاع ملایم سنگھ یادیو نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی تلخیوں پربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو بتائے کہ پڑوسی ملک سے ہمیں کیا خطرات ہیں جب کہ اس حوالے سے حکومت کو برسوں سے آگاہ کررہا ہوں۔
ملایم سنگھ یادیو نے کہا کہ بھارت کو سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے، چین نے بھارت پرحملہ کرنے کے لیے پاکستان سے ہاتھ ملا لیا ہے، حکومت نے اس معاملے سے تاحال نمٹنے کے لیے کچھ نہیں کیا جب کہ چین بھارت پرحملہ کرنے کے لیے تیاربیٹھا ہے جس کے لیے چین کی جانب سے جوہری ہتھیارپاکستان میں چھپائے گئے ہیں جس کے بارے میں ایجنسیوں کو بہترعلم ہوگا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان متنازع علاقے سکم میں گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ہے۔ بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں اور اشتعال انگیزی کے بعد چین نے بھی سرحدی علاقے میں مشقیں شروع کردی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو