دبئی میں بیکری نے گیم آف تھرون کیک تیارکرلیا، قیمت 27 لاکھ روپے

دبئی سٹی:(آن لائن نیوز اردو پاور) گیم آف تھرونز سیریز دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اب دبئی کی ایک بیکری نے اس پر دنیا کا ایک مہنگا ترین کیک تیار کیا ہے جس کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 27 لاکھ روپے ہے۔
دنیا کے اس مہنگے ترین کیک میں گیم آف تھرونز کے معروف کردار ٹائریون لینسٹر کو ایک آہنی تخت پر بیٹھا دکھایا گیا ہے اور 70 پونڈ وزنی اس کیک کو دنیا کا مہنگا ترین کیک قرار دیا جارہا ہے جسے ایک وقت میں 100 سے 120 افراد کھاسکتےہیں۔ چار فٹ اونچے اس کیک کو چینی کے پیسٹ اور چاکلیٹ فنڈانٹ سے بنایا گیا ہے۔ تخت پر لگی، کھائی جانے والی تلواروں کو باری باری انفرادی طور پر تیار کیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں کرسی پر لگایا گیا ہے۔

ایک ماہر فنکار نے کردار کی ہر تفصیل کو واضح کیا ہے کہ یہاں تک کہ فلم کے لحاظ سے آپ زخم کے نشانات کو بھی دیکھ سکتے ہیں جو ہوبہو اسی مقام پر دکھائی دیتے ہیں۔ اس کیک کو دو ماہرین کی زیرِنگرانی 18 شیف نے 3 ہفتوں کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔

چینی کے پیسٹ میں 15 کلوگرام بیلجیئم کی اعلیٰ ترین چاکلیٹ استعمال کی گئی ہے۔ کردار کے ہاتھ میں جو سنہرا جام ہے اس پر 28 گرام قابل نوش سونے کا ورق چڑھایا گیا ہے۔ اسی لیے کیک کی قیمت 92 ہزار درہم یعنی 27 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ دبئی کی بیکری کے مطابق سات ریاستوں کے شہنشاہ ٹائریون لینسٹر کو خراجَ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ کیک بنایا گیا ہے۔

براڈ وے بیکری نے اس کیک کی تیاری کی تفصیلی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو