امریکی عجائب گھر سے چاند گاڑی کا سونے کا ماڈل چوری

اوہایو: (آن لائن نیوزاردو پاور)امریکا میں ایک میوزیم میں رکھا چاند گاڑی کا نایاب طلائی ماڈل چوری کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اوہایو کے شہر واہپوکونیٹ کے آرمسٹرانگ ایئر اینڈ اسپیس میوزیم میں چاند پر خلانوردوں کو لے جانے والی سواری ’ایگل‘ کا ایک سونے کا ماڈل جمعے کی رات کو چوری کر لیا گیا۔ میوزیم کے الارم بج اٹھے تھے لیکن جب پولیس وہاں پہنچی تب تک چور خالص سونے کا بنا ماڈل لے کر فرار ہو چکے تھے۔
اس ماڈل کی اونچائی 5 انچ تھی جسے کارٹیئر کمپنی نے انتہائی احتیاط سے تیار کیا تھا اور اسے نیل آمسٹرانگ، بز آلڈرن اور مائیکل کولنز کو پیش کیا گیا تھا۔ اس کی بناوٹ میں تمام تفصیلات کا خیال رکھتے ہوئے اصل چاند گاڑی ایگل کے لحاظ پر بنایا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چور کو پکڑنے کی سر توڑ کوشش شروع کردی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو