برازیل میں دو سروں والی چمگادڑ دیکھ کر سائنسداں خوفزدہ اور حیران

ریوڈی جنیرو:(آن لائن نیوزاردو پاور) برازیل میں جڑواں بدن والی چمگادڑ کے انکشاف سے ماہرین حیران رہ گئے ہیں اور خوفزدہ بھی کیونکہ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے جو ریکارڈ پر ہے اور درحقیقت یہ دو چمگادڑیں ہیں جن کے جسم باہم چپکے ہوئے ہیں۔
تصویر سے عیاں ہے کہ چمگادڑوں کے جسم نیچے سے جڑے ہیں اور ان کے سر اس طرح دکھائی دیتے ہیں کہ گویا ایک ہی چمگادڑ کے دو سر دائیں اور بائیں جانب واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ انسانوں اور بقیہ جانوروں میں جڑوان پیدائش کے وقت جب کبھی کبھی ایک بار آور بیضہ (ایگ) دو حصوں میں تقسیم ہوتا تو ہے لیکن اس میں بہت تاخیر ہو جاتی ہے اور یوں جڑواں جاندار آپس میں جڑے ہوئے پیدا ہوتے ہیں۔
شمالی ریوڈی جنیروکی اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے پھلوں پر گزارا کرنے والی ایک قسم کی چمگادڑ آربیٹس کے جڑواں جسم دیکھے ہیں۔ الٹرا ساؤنڈ سے معلوم ہوا ہے کہ چمگادڑوں کے اندر دو دل ہیں اور ریڑھ کی دو ہڈیاں ہیں جو نیچے جا کر باہم پیوست ہوگئی ہیں۔

ماہرین چمگادڑوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور 1969 اور 2015 کے بعد یہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جو ریکارڈ پر آیا ہے۔ اس نسل کی چمگادڑ ایک وقت میں ایک بچے کو ہی جنم دیتی ہیں جبکہ الگ الگ جڑواں بچوں کی پیدائش بھی کبھی نہیں دیکھی گئی اور اسی لحاظ سے بدن جڑی دو چمگادڑوں کی پیدائش تو محال تر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو