یوسین بولٹ سے دنیا کے تیز رفتارایتھلیٹ کا اعزاز چھن گیا

لندن:(آن لائن نیوزاردو پاور) دنیا نے تیز ترین ایتھلیٹک کا اعزاز حاصل کرنے والے یوسین بولٹ 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں ہار گئے۔
نیوز کے مطابق لندن میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹک چیمپئن شپ میں یوسین بولٹ 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں ہار گئے، 35 سالہ جسٹن گیلٹن نے یوسین بولٹ سے دنیا کے تیزرفتار انسان ہونے کا اعزاز چھین لیا۔
لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے 100 میٹر سپر نٹ میں جسٹن گیلٹن نے مقررہ فاصلہ 9 اعشارہ 92 سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا، جب کہ کول مین نے 9 اعشارہ 94 سیکنڈ کے ساتھ سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، تاہم دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ریس میں تیسرے نمبر پر رہے انہوں نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 95 سیکنڈ میں طے کیا۔
یوسین بولٹ سے دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا اعزاز چھن جانے کے بعد ان کے مداح مایوسی کا شکار ہیں ، ریس کے فاتح جسٹن گیلٹن نے ریس کے اختتام پر یوسین بولٹ کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ یوسین بولٹ اگلے ہفتے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو