WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
ڈاکٹر غلام رضا اعوان بیورو چیف فتح جنگ

E-mail: drraza80@gmail.com

   
 

Email:-   03082819510

Telephone:-  1-514-250-3200       

تاریخ اشاعت:-29-06-2011

 فتح جنگ ( بیورورپورٹ ) فتح جنگ پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین ایم این اے سردار سلیم حیدر خان کے خلاف پھٹ پڑے اراکین کا کہنا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان نے ا قرباپروری کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو نوازا ہے جبکہ مخلص اور قربانیاں دینے والے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو نظر انداز کرتے رہے ہیں اور ضلع اٹک میں پیپلز پارٹی ان کی وجہ سے انتشار کا شکار ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی فتح جنگ کے ناراض اراکین نے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی جس میں تحصیل جوائنٹ سیکرٹری شکیل اعوان گلی جاگیر ، شہزادہ ندیم جدون ، عارف جیلانی ، بشارت جیلانی اور دیگر اراکین نے شرکت کی اس موقع پر شہزادہ ندیم جدون نے کہا کہ جس وقت بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں شہید ہوئی تھیں اس وقت میرا بیٹا بھی وہاں زخمی ہوا تھا جسکے سلسلے میں بھی سردار سلیم حیدر خان نے میری کوئی امداد نہیں کی اور نہ ہی اور اسطرح ہم قربانیاں دینے والے اراکین کی یہ کوئی بات نہیں سنتے ہیں اور نہ ہی انہیں اہمیت دیتے ہیں بلکہ اپنے رشتہ داروں کو نوکریاں دلاتے رہے ہیں ۔ شکیل احمد اعوان گلی جاگیر نے کہا کہ سلیم حیدر خان جب ایم این اے بن کر آئے تھے تو انہوں نے غریبوں اور پیپلز پارٹی کے اراکین کی خدمت کے بڑے دعوے کیئے تھے اور اس وقت کہا تھا کہ میری گردن میں کبھی سریہ نہیں آئے گا مگر اب تو ان کی پوری گردن ہی سریہ بن چکی ہے اور اگر کوئی کارکن ناراض ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتا رہے اور جو انہوں نے کرنا ہے کر لیں مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے شکیل اعوان نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے میرے دو بھائیوں کو نوکری دلانے کا لارا لگا رکھا ہے مگر ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ میرے ساتھ اس طرح ہو رہا ہے تو عام ورکر کا کیا حال ہو رہا ہوگا اس موقع پر عارف جیلانی نے کہا کہ فتح جنگ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے اور ہر آنے والے سیاستدان نے اسی مسئلہ پر عوام سے ووٹ لیئے اسی طرح سردار سلیم حیدر خان نے بھی عوام کو پانی دینے کا وعدہ کیا مگر بجائے عوام کو پانی دینے کے الٹا عوام کا پانی نکال دیا ہے اور اقربا پروری کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا جبکہ الیکشن میں ہم ان کی کامیابی کیلئے دوڑ دھوپ کرتے رہے اور ہمیں اسکا صلہ یہ ملا ہے کہ آج ہمیں کہا جارہا ہے کہ آپ نے جو فتح جنگ گرانا ہے وہ گرا دیں مجھے اسکا کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اس موقع پر ملک عارف جیلانی اور ملک بشارت جیلانی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی دوبارہ سردار سلیم حیدر کو ٹکٹ دے گی تو ہم اسکا ساتھ نہیں دیں گے اور اسکی مخالفت کریں گے اس موقع پر دیگر اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کے تمام اقدامات پیپلز پارٹی کو تباہ کرنے والے ہیں اس کی ایک مثال یہ ہے کہ آج تک ضلع اٹک میں تنظیم سازی نہیں ہوسکی اور عہدوں میں جیالوں کی قربانیوں کے بجائے مالی حثیت کو مد نظر رکھ کر عہدیدار بنائے جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح جنگ (بیورورپورٹ) انچارج پولیس چوکی ڈھرنال سب انسپکٹر ملک محمد نواز خان نے حسب ہدایت ڈی پی او اٹک ڈرامائی انداز میں رٹ کرتے ہو ئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوئے اسٹیشن فتح جنگ سے مجرم اشتہاری 379/411 عبد الجبار ولد عبدالباری قوم اعوان سکنہ محلہ صادق آباد جو کہیں جانے کے لیے ریل گاڑی کے انتظار میں ریلوئے اسٹیشن پر بیٹھا تھا گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح جنگ(بیورورپورٹ ) سابق وفاقی وزیر مملکت سردار سلیم حید ر خان نے یونین کونسل ملال کے گاﺅں پڑی تحصیل فتح جنگ میں چوہدری نثار اینڈ شاکری میموریل کرکٹ کلب پڑی اور واجب عرف واجبی الیون کرکٹ کلب ڈھوک علی محمد کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں بطورمعمان خصوصی شرکت کی اور دونوں ٹیموں کو انعامات دیئے اس کے بعد وہاں پر موجود تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زاتی زمین سے پڑی گا ﺅں کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے لیے مکمل طور پر ایک لیول کے ساتھ تیار کرواکرگراونڈ دینے کا اعلان کیا اور پڑی گاﺅں کی ٹوٹی پھوٹی سڑک کی مینٹینس کروانے کا بھی اعلان کیا پڑی کے رہایشی صوبیدار محمد ریاض اور منیجر نوید خان سیٹھ عابد علی ملک ریاست خان اور دیگر نے سردار سلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح جنگ (بیورورپورٹ) سب انسپکٹر ملک محمد نواز انچارج پولیس چوکی ڈھرنال نے حوالدار نجیب اللہ،کانسٹیبل اشتیاق احمد کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر گلی جاگیر بس سٹاپ محمد عرفان ولد ملتان خان ساکن ڈھوک روہیاں کی تلاشی لی تو اس سے ایک عدد پسٹل تیس بور معہ پانچ عدد پسٹل روند اور دوعدد کپی دیسی شراب برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈسٹرک جیل اٹک پہنچا دیا گیا

تاریخ اشاعت:-05-06-2011

فتح جنگ (بیورورپورٹ)فتح جنگ،پولیس کا بغیر اندراج رپٹ غریب شہری کے گھر پر دھاوا،چادر چار دیواری کا تقدس پامال ،ڈی آئی جی راولپنڈی کی جانب سے انکوائری آفیسر مقرر ہونے والے ڈی ایس پی حسن ابدال چوہدری اسلم بھی فریق بن بیٹھے تفصیلات کے مطابق محلہ کرم خان روڈ کے رہائشی فقیر محمد ولد نواب ڈھوکڑی نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور اسکی دو جوان بیٹیا ں ہیں ہمارے محلہ کے رہائشی فاروق نامی شخص کی بیوی کچھ عرصہ قبل گھر سے غائب ہو گئی تو انہوں نے تھا نہ فتح جنگ کے ایس آئی ممتاز خان کی ملی بھگت سے بغیر رپٹ اندارج رات بارہ بجے کے قریب ہمارے گھر میں چادر چار دیواری کے تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فاروق اور محمد حسین کے ہمراہ داخل ہو کر بچیوں کو گالی گلوچ دیں اور کہا کہ بتائو فاروق کی بیوی کو کہاں غائب کیا ہے ہم نے انہیں ہر قسم کی تسلی دی کہ ہمیں اس کے متعلق کچھ پتہ نہیں لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی واضح رہے کہ فاروق کی بیوی ایک ہفتہ بعد اپنے میکے سے واپس آگئی ہمارے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے ہم شریف اور انتہائی غریب لوگ ہیں اس واقعہ سے ہماری عزت کو پامال کیا گیا ہم نے ڈی آئی جی راولپنڈی کو درخواست دی کہ اس کی انکوائری کرائی جائے جس پر انہوں نے ڈی ایس پی حسن ابدال چوہدری اسلم کو انکوائری افسر مقرر کیا تھانہ فتح جنگ میں دوران انکوائری ڈی ایس پی نے ہمیں بار بار کہا کہ معاملہ رفع دفع کر دو تمہارا کچھ نہیں بنے گا حتٰی کہ انہوں نے ہمیں انکوائری کی کاپی تک بھی فراہم نہیں کی فقیر محمد ولد نواب ڈھوکڑی نے آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی راولپنڈی،ڈی پی او اٹک سے انصاف کا مطالبہ کیا ہی.
..........................................................................................................................................................................................................................................
فتح جنگ ( بیورورپورٹ ) فتح جنگ پنڈی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک سات ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی .تفصیلات کے مطابق فتح جنگ پنڈی روڈ پر ڈوئیاں منگیال کے قریب تیز رفتار کار نمبرDG5799جوکہ کھوڑ سے راولپنڈی جارہی تھی اوور ٹیک کر تے ہوئے سامنے سے آتے ہوئے ٹرک نمبر 5434 پشاور کے نیچے گھس گئی جسکے نتیجہ میں کار میں سوار عمران جوکہ کار چلارہا تھا حیدر عمران ، حفیظہ عمران ، صفدر عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک سات ماہ کی بچی ایمان حیدر جوکہ معجزانہ طور پر بچ گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اسکی آواز دور تک سنائی دی گئی اور مقامی آبادی کے لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار کو کاٹ کر اس میں سے لاشیں نکالیں اور انہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال فتح جنگ پہنچایا اور ضابظہ کی کارروائی پوری کی یہاں پر اعلیٰ حکام کی اس طرف توجہ دلانا ضروری ہے کہ پنڈی فتح جنگ روڈ پر کراچی کوہاٹ تک کی ٹریفک چل رہی ہے جس میں پڑی لوڈیڈ گاڑیاں بھی شامل ہیں اور اس ہیوی ٹریفک چلنے کی وجہ سے سڑک بری طرح خراب ہو چکی ہے جسکی وجہ سے ہفتہ میں کم از کم ایک حاد ثہ ضرور ہوتا ہے لہٰذا اگر اس سڑک کو اگر دو رویا بنا دیا جائے تو اسطرح قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
=فتح جنگ ( بیورورپورٹ ) فتح جنگ شاہپور ڈیم میں نہاتے ہوئے راولپنڈی کا نوجوان فیضان صابر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق فیضان صابر ولد محمد خورشید جو عزیز آباد غفار کیانی روڈ کا رہائشی تھا اپنے دوستوں کے ہمراہ فتح جنگ کے نزدیک شاہپور ڈیم پر پکنک منانے کیلئے آیا اور شاہپور ڈیم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا جسے ڈیم کنارے سندھی مچھیروں کی مدد سے نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال فتح جنگ پہنچایا گیا لیکن طبی امداد سے قبل ہی وہ دم توڑ چکا تھا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضابطہ کی کارروائی مکمل کر کے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team