WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

                                                                                                             PRESS RELEASE

دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
 

تاریخ اشاعت:-11-07-2011

مہاجر صوبہ کی بازگشت سے سندھ میں یگانت و بھائی چارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی(سندھ)
سندھ کی طبقاتی تقسیم کی کسی بھی سازش کو سندھ کی عوام برداشت نہیں کریں گے۔
بے گناہ پختونوں کے گھروں اور دکانوں کو مسلسل نذر آتش کئے جاناکراچی کے خلاف ہولناک سازش ہے ۔
بد امنی سے عوام میں خلفشار وخوف اورکاروباری طبقہ کراچی کو تاجروں کیلئے نو گو ایریا قرار دے رہا ہے۔
حکومت فوری طور پر ایف سی کے جوانوں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کرکے عوام وکارباری طبقے کو تحفظ فراہم کرے
۔
کراچی( )۱۱ جولائی۲۰۱۱ء
عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے ترجمان نے باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مہاجر صوبہ کی بازگشت سے سندھ میں یگانت و بھائی چارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔سندھ کی طبقاتی تقسیم کی کسی بھی سازش کو سندھ کی عوام برداشت نہیں کریں گے۔سابقہ بلدیاتی نظام سندھ میں طبقاتی تقسیم اور متوازی حکومت کا باعث بنا تھا۔اگر سابقہ نظام عوام اور انصاف کے تقاضوں پر پورا اترتا تو مملکت کے دیگر تین صوبوں میں نافذ نہیں ہوتا۔ محض دو شہروں کے لئے جداگانہ نظام ناقابل فہم رہاہے۔۔دیر سے سہی لیکن ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ میں کمشری نظام کا بحال ہوجانا خوش آئند عمل ہے ترجمان نے مزید کہا کہ۔ترجمان نے مزید کہا کہ روشنیوں سے مسکراتا کراچی، شہر خوموشاں میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔شہر امن و امان کی ذمے داری کسی ایک یا سہ فریق پر ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ ہم سب کو اپنے اپنے حصے کی ذمے داری نبھانا ہوگی۔ترجمان نے بے گناہ پختونوں کے گھروں اور دکانوں کو مسلسل نذر آتش کئے جانے کو کراچی کے خلاف ہولناک سازش قرار دیا۔پانچ سالہ زینب کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں گولی کا نشانہ بنانا سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایف سی کے جوانوں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفاد کیلئے کام کرتے ہوئے پاکستان کی سیاست کریں۔بد امنی سے عوام میں خلفشار اور ہراس پیدا ہوچکا ہے۔کاروباری طبقہ کراچی کو تاجروں کیلئے نو گو ایریا قرار دے چکا ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی کے امن کے عارضی وقفے کو ختم کرنے کیلئے مربوط طرز عمل اختیار کرنا ہوگا۔
جاری کردہ شعبہ نشر و اشاعت عوامی نیشنل پارٹی سندھ
Qadir Khan Spokesman Awami National Party (Sindh)


کراچی(  اردو پاور ڈاٹ کوم) ۱۱  جولائی۲۰۱۱ء
عوامی نیشنل پارٹی (سندھ) کے ترجمان نے باچا خان مرکز کراچی سے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اسلام آباد ایوان صدر میں ملاقات کی۔عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں مرکزی سکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان،اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید،خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور،خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، قومی اسمبلی کی رکن جمیلہ گیلانی اے این پی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن عجب خان باوانی اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان شامل تھے۔ترجمان کے مطابق سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کمشنری نظام کی بحالی پر اطمینان کااظہار کیاگیا۔اے این پی وفد نے سندھ کی سیاسی صورتحال بالخصوصکراچی کی کشیدہ حالات اور حالیہ تین دنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے 25کارکنان سمیت بے گناہ عوام کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکتوں، محصور خاندانوں کی نقل مکانی،پختونوں کی املاک و کاروبار کو مسلسل نذر آتش کئے جانے سے متعلق صدر پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں اے این پی وفد کی جانب سے کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے ہٹ دھرمی اور محنت کشوں کے ساتھ استحصالی سلوک کو مسلسل جاری رکھنے پر تشویش کااظہار اور مذمت کی گئی۔اے این پی وفد نے صدر پاکستان سے شہدا ء کراچی کے لئے معاوضوں کے حکومتی اعلان پر عمل درآمدکرنے اور بے گناہ عوام کی املاک و ٹرانسپورٹ کو بھی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اے این پی وفد کی جانب سے تمام تحفظات اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مفاہمتی پالیسی کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جاری کردہ شعبہ نشر و اشاعت عوامی نیشنل پارٹی سندھ
Qadir Khan Spokesman Awami National Party (Sindh)

تاریخ اشاعت:-01-07-2011

جنوبی پنجاب پرچھائے مایوسی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔زیب جعفر
میاں شہبازشریف نے ریکارڈمدت میں جنوبی پنجاب کو تعمیروترقی کا گہوارہ بنادیا۔

لاہور( اردو پاور ڈاٹ کوم )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی وممبر پنجاب اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کی کاوش سے جنوبی پنجاب پرچھائے مایوسی کے بادل چھٹ گئے۔ییلوکیب سکیم میں جنوبی پنجاب کو40فیصد کوٹہ دینے کی تجویز خوش آئندہے۔اہلیان جنوبی پنجاب کی محرومیاں دورکرنے پرمیاں شہبازشریف کی جس قدر تحسین کی جائے وہ تھوڑی ہے۔میاں شہبازشریف کونہ صرف اہلیان پنجاب کودرپیش مسائل کابخوبی علم ہے بلکہ وہ ان کے پائیدارحل کیلئے بھی کوشاں ہیں۔میاں شہبازشریف نے ریکارڈمدت میں جنوبی پنجاب کو تعمیروترقی کا گہوارہ بنادیا ،اس سے مقامی افراد کامعیارزندگی بلنداوراعتمادبحال ہواہے جوبہت ضروری تھا۔وہ اپنے آفس میں مختلف وفودسے بات چیت کررہی تھیں۔زیب جعفر نے مزید کہا کہ وسائل کہاں استعمال کرنے ہیں،اس بارے میں میاں شہبازشریف کوبخوبی علم ہے ۔ان کے ہوتے ہوئے پنجاب کاکوئی ڈسٹرکٹ ،قصبہ یاگاﺅں تعمیروترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پرسیاست چمکانے والے خاموش ہوگئے ہیں ،اب ان کے پاس اہلیان جنوبی پنجاب کوگمراہ کرنے کیلئے کوئی ایشو نہیں بچا۔میاں شہبازشریف بڑے منظم اورموثراندازسے مسائل کا پائیدارحل تلاش اورڈیلیور کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جوسہولیات اہلیان لاہورکودستیاب ہیں وہی رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے دوسرے اضلاع کوفراہم کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت شہروں میں فرق نہیں سمجھتی اورمیاں شہبازشریف کی کوئی پسندناپسندنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف عوام کی ویلفیئر پرکوئی سمجھوتہ اورکوئی رکاوٹ برداشت نہیں کر تے۔
دسمبر نومبر اکتوبر ستمبر اگست جولائ جون مئ اپريل مارچ فروری جنوری
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team