بنگلہ دیشی نژاد خاتون برطانوی علاقے کیمڈن کی میئر بن گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی نژاد صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے کے بعد لیبر پارٹی کی بنگلہ دیشی نژاد خاتون بھی ایک برطانوی علاقے کے میئر کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں۔
لیبر پارٹی کی کونسلر نادیہ شاہ کو شمالی لندن کے علاقے کیمڈن کا مئیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ برطانیہ میں میئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی بنگلہ دیشی نژاد خاتون ہیں۔مذکورہ کونسل کی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نادیہ شاہ کیمڈن ٹاون کے علاقہ ریجنٹ پارک وارڈ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اسی علاقہ سے وہ دو سال قبل کونسلر منتخب ہوئی تھیں۔
نادیہ شاہ کیمڈن کے علاقے میں پیدا ہوئی ہیں اور یہیں پلی بڑھی ہیں۔ انھوں نے نوجوانی سے اپنے علاقے کے لیے رضا کارانہ خدمات انجام دینی شروع کردی تھیں۔ وہ اس زمانے طالب علمی سے منشیات کے مسائل اور کمیونٹی سینٹر سے متعلق کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں۔
انہوں کا کہنا ہے کہ وہ کیمڈن کے میئر کی حیثیت سے خود کو پرجوش محسوس کررہی ہیں اور کیمڈن کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کررہی ہیں۔نادیہ شاہ کے شوہر کیمڈن کونسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے سربراہ ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو