ملک غیر مستحکم اور جمہوریت کوڈی ریل نہیں کرنا چاہتے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماشاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہم ملک کوغیرمستحکم اورجمہوریت کوڈی ریل نہیں کرناچاہتے ،آئین کے اندرکام کرتے ہوئے احتساب چاہتے ہیں ،ہمارے جلسوں سے عدم استحکام اورآپ کے جلسوں سے استحکام ہورہاہے ،احتجاج جمہوری حق ہے ،احتجاج سے جمہوریت کمزورنہیں مضبوط ہوئی ہے ،تحریک انصاف کاکرپٹ بھی اتناہی ظالم ہے ،جتنان لیگ کاہے ،ہمیں بلاتفریق احتساب کرناہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بائیسویں آئینی ترمیم اچھی پیشرفت ہے ،تین گھنٹے بجٹ کے بعدجس تحریک پراتفاق ہواصبح اٹھ کرپتہ چلاکہ تحریک تبدیل ہوگئی ہے ،بائیسویں آئینی ترمیم کچھ لو،کچھ دواوراتفاق رائے سے ہوئی ہے کیونکہ نیت اچھی تھی کمیٹی کی تعدادپراتفاق رائے سے تعدادطے ہوئی تھی ،توتبدیلی کس کے کہنے پرکی گئی ہے ،اس سے لگتاہے کہ نیت میں فتورہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے خودمتحدہ اپوزیشن سے علیحدگی کااعلان کیاپھرفاروق ستارنے اسحاق ڈارکوفون کیا،وہ مجھ سے یاخورشیدشاہ سے بھی پوچھ سکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نہ توملک کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں اورنہ جمہوریت کوپٹڑی سے اتارناچاہتے ہیں ،ہم آئین کے اندررہ کرکرپشن کے خلاف کام کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دباؤکے باعث ملک میں لوٹاکریسی عام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیب کاادارہ کس مقصدکیلئے ہے ،پانامہ پیپرزمیں جن کے نام آئے ہیں ان میں سیاستدانوں کے علاوہ اورلوگ بھی ہیں نیب نے ان لوگوں کے خلاف کیاکارروائی کی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھ کران کی بات سنیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہواگراحتساب نہیں ہوتاتوپرامن احتجاج ہماراحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کرپشن کوہرصورت بے نقاب کرناہوگا،کرپٹ جس جماعت میں بھی ہووہ ظالم ہے اوراس کے خلاف آوازاٹھاناہمارافرض ہے ،عمران خان پرالزام لگاتوانہوں نے قومی اسمبلی میں آکرجواب دیا۔

پنھنجي راءِ لکو