آئی پی ایل، گجرات لائنز نے کولکتہ نائٹ رائیدرز کو ٹھکانے لگا دیا، پلے آف میں شرکت کے امکانات مضبوط

کانپور(نیوز ڈیسک) آئی پی ایل کے ایک میچ میں گجرات لائنز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو یکطرفہ مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جانے کی امیدوں کو روشن رکھا۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مضبوط ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 124رنز بنا پائی۔اوتھاپا 25اور یوسف پٹھان 36رنز بنا کر نمایاں رہے۔ڈیون سمتھ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں گجرات لائنز نے ہدف 14ویں اوور میں چار وکٹوں پر پورا کر لیا ۔رائنا 53اور جدیجا11 پر ناٹ آوٹ رہے۔اس جیت کے بعد گجرات لائنز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔سمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو