مالدیپ نے ایران سے 40سالہ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے، وجہ بھی سامنے آگئی

مالے(مانیٹرنگ ڈیسک )مالدیپ نے ایران کی مشرق وسطیٰ میں پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سفارتی تعلقات توڑ لئے۔ مالدیپ کے دفتر خارجہ کی جانب سے جار ی کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران کے ساتھ 40 سالہ سفارتی تعلقات مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو سبو تاژ کرنے اور علاقے میں کشیدگی کی حوصلہ افزائی کرنے کی وجہ سے منقطع کیے جا رہے ہیں۔اے بی سی نیوز کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن ہماری اپنی قومی سلامتی اور امن و امان سے منسلک ہے۔
مالدیپ کا یہ فیصلہ اسے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حریف سعودی عرب سے مزید قریب کر دے گا جو کہ پہلے ہی اس کی امداد کرنے والے ممالک میں سے ہے۔گزشتہ سال ہی سعودی عرب نے مالدیپ میں اپنا سفارتخانہ کھولا ہے او ر مالدیپ کو مالی امداد کی پیشکش کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت شروع کرد ی ہے۔
خیال رہے کہ اس سال جنوری میں سعودی سفارت اور قونصل خانے پر حملوں کے نتیجے میں سعودی حکومت نے بھی ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے جس کے بعد بحرین نے بھی ایران سے سفارتی روابط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو