سلمان خان کے خاندان کو ایک اور خوشخبری مل گئی ،ملائیکہ نے ارباز سے طلاق منسوخ کرتے ہوئے پھر سے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلمی ستاروں کی جوڑیاں بننے اور ٹوٹنے کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ،کسی کی شادی ، کسی کی طلاق اور ’کسی کے ’بریک اپ‘‘ کی خبروں کو میڈیا بھی بڑی کوریج دیتا ہے ،ایسے ہی چند ہفتوں سے بالی ووڈ کی معروف جوڑی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں نے دونوں خاندانوں میں کشیدگی پیدا کی ہوئی تھی ۔

سلو میاں نے بھی اپنے بھائی اور بھابی کے اختلافات ختم کرانے کی بڑی کوششیں کیں لیکن دبنگ خان کی ساری محنت رائیگاں گئی اور پندرہ سال سے شادی کے بندھن میں بندھی یہ جوڑی ٹوٹ گئی تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان نے تو علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ہاں، یہ سچ کے ہم الگ ہو گئے ہیں، لیکن ہماری زندگی کس طرف جائے گی اور ہم دونوں کے درمیان کس طرح کا ماحول رہے گا اس کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے،ملائیکہ اور ارباز نے میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس وقت ہم بہت مشکل گھڑی سے گزر رہیں ہیں، اگر آ پ لوگ ہمیں ہمارے حال پرچھوڑ دیں گے تو ہم آپ کے شکر گزار رہیں گے‘‘ ایسی خبریں بھی آئیں کی ملائکہ طلاق کے بعد اپنے نام سے ’’خان ‘‘ختم کرتے ہوئے اروڑا پھر سے لگا لیں گی ۔ مگر ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ارباز خان اور ملائیکہ اپنی طلاق کو منسوخ کر کے پھر سے ’’ایک ‘‘ ہونے والے ہیں اور تمام اختلافات ختم کر کے ملائیکہ نے ’’خان فیملی‘‘ لے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ارباز خان سے ملائیکہ کے اختلافات ختم کرانے میں اہم کردار ملائیکہ کی بہن امرتااور اس کی والدہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔بھارتی اخبار ’’ممبئی مرر ‘‘ کے مطابق ملائیکہ کی ماں اور بہن اسے مسلسل مشورہ دیتی آ رہی ہیں کہ ارباز کے ساتھ شادی توڑنے کا خیال دل سے نکالتے اور تمام اختلافات ختم کرتے ہوئے پھر سے ’’ایک‘‘ ہو جانا چاہئے ۔اخبار کا دعوی ہے کہ ملائیکہ اروڑا جلد ہی پھر سے ’’خان فیملی ‘‘ کا حصہ بنے نظر آئیگی ۔

پنھنجي راءِ لکو