عمرہ زائرین کی وین کو حادثہ ، 3پاکستانی جاں بحق،12افراد زخمی

ریاض(اردوپاورڈاٹ کام)سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ سے 3 پاکستانی جاں بحق، 12 افرادشدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والے عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ سے گاڑی میں موجود تین پاکستانی زائرین جاں بحق جبکہ دیگر 12افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں 9پاکستانی شہری ہیں جبکہ 2کا تعلق بنگلہ دیش او ر ایک کا بھارت سے ہے۔عرب میڈیا کے مطابق گاڑی میں کل 15 عمرہ زائرین سوارتھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں ایمبولینسز اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

پنھنجي راءِ لکو