محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار (شام/رات) سے بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے حالیہ گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ جائے گا۔
گرمی کی حالیہ لہر جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں دو روز تک جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید 24 سے 36 گھنٹوں تک موجود رہیے گی۔
ترجمان عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ڈویژن)، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہےگا تاہم آج شام/رات فاٹا، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو، جیکب آباد51، سبی، لاڑکانہ، کوٹ ادو، تربت، سکھر50، موہنجوداڑو، رحیم یار خان، نورپورتھل، بہاولنگر، بہاولپور 49، پڈعیدن، بھکر، ڈی جی خان48، اوکاڑہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی، ملتان، ڈی آئی خان، خانپور، کوہاٹ 47 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29، اسلام آباد 23، کراچی 29، پشاور 24، کوئٹہ اور گلگت 13، چترال 15اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

پنھنجي راءِ لکو