پی پی ایل کے کوٹری بلاک سے گیس دریافت

کراچی: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کوٹری بلاک ضلع حیدرآباد ، سندھ میں دریافتی کنوئیں کوٹری ایکس1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے، کوٹری ایکس1 کی کھدائی کا آغاز 10 فروی 2016 کو ہوا جسے23 اپریل کو3ہزار 892 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔
کھدائی اور وائر لائن لوگز کے تجزیے کے دوران حاصل ہونے والی گیس کی بنیاد پر لوورگورمیسو سینڈ میں کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیا گیا، کنویں سے 608 پی ایس آئی کے ویل ہیڈ پریشر پر بہاؤ کے ساتھ یومیہ 3.5 ایم ایم ایس سی ایف کی اوسط شرح سے اچھے معیار کی گیس حاصل ہوئی۔
جانچ کیے گئے ڈیٹا کے ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ ٹائٹ گیس دریافت ہو سکتی ہے تاہم کنویں کی کھدائی اور جانچ کے دوران اکھٹے کیے گئے ارضیاتی، ارضی طبیعاتی اور انجینئرنگ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دریافت کی نوعیت اور کاروباری لحاظ سے اس کی افادیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ پی پی ایل کوٹری بلاک میں 100 فیصد کاروباری حصے داری کے ساتھ آپریٹر ہے۔

پنھنجي راءِ لکو