اب والدین اسٹرالر خریدنے سے پہلے خود بھی آزمائشی سواری کر سکیں گے

مختلف مصنوعات بنانے والی امریکی کمپنی نے ایسے اسٹرالر تیار کیے ہیں جن میں والدین بھی بیٹھ کر آزمائشی سواری کا لطف اُٹھا سکتے ہیں۔
اسٹرالر کی مدد سے چھوٹے بچوں کو باہر گھمانا آسان ہو جاتا ہے۔ آرام دہ اسٹرالر میں بچے آرام سے بیٹھے رہتے ہیں اور والدین باآسانی اسٹرالر کو دھکیلتے ہوئے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ اسٹرالر خریدتے وقت والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ آرام دہ اسٹرالر خریدا جائے تاکہ بچہ سکون سے بیٹھا رہے۔ لیکن اسٹرالر واقعی میں آرام دہ ہے یا نہیں اس کا کیسے پتا چلے گا کیونکہ والدین تو اس میں بیٹھ کر دیکھ نہیں سکتے۔
امریکی کمپنی نے اپنے اسٹرالرز کے ساتھ آزمائش کے لیے بالکل ویسے ہی بڑے سائز کے اسٹرالرز بھی تیار کیے ہیں۔ اس طرح والدین ان میں بیٹھ کر خود تجربہ کر سکتے ہیں اور اگر پسند آئے تو اپنے بچے کے لیے بالکل وہی لیکن چھوٹا اسٹرالر خرید سکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو