وزیرا عظم نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ہو گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کیلئے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز سمیت لندن روانہ ہو گئے، لندن کے دورے کا ذکر وزیراعظم جنرل راحیل شریف سے ہونیوالی ملاقات میں بھی کرچکے ہیں ، نوازشریف نے ملاقات میں کہاتھا کہ چیک اپ کیلئے ڈاکٹروں نے دوبارہ لندن آنے کو کہاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم اپنے طبی معائنے کیلئے 3روزہ دورے پر لند ن کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ لاہور ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کو لندن کیلئے روانہ کیا ۔

بعض حلقے وزیراعظم کے دورے کے دوران لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکا ن بھی ظاہر کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم ایک ماہ قبل بھی لند ن میں اپنا طبی معائنہ کرانے کیلئے گئے تھے ۔

پنھنجي راءِ لکو