جہلم کے علاقہ نوگراں میں زیر تعمیر پل ٹوٹ گیا

جہلم(مانیٹڑنگ ڈیسک)جہلم کے علاقہ نوگراں میں 33کروڑروپے کی لاگت سے زیر تعمیر نالہ گہان پل آج صبح تیز اندھی کے باعث افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ گیا ۔ناقص میٹریل اور محکمہ روڈز کی عدم دلچسپی ک وجہ سے پل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔نالہ گہان پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین کی گرانٹ سے شیخ نذر اینڈ کمپنی کام کر رہی تھی اور اسکا سنگ بیناد 9نومبر 2014میں رکھا گیا تھا اور اسکا افتتاح وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کرنا تھا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اخبارات میں مقامی طور پر ایک کروڑ سے زائد کمیشن اور مذکورہ کمپنی کو مسلم لیگ (ن) کی اعلی شخصیات کی پشت پنائی حاصل ہونے کی خبریں شائع ہوئی تھیں-

پنھنجي راءِ لکو