امارات: پرائیویٹ سیکٹر کے اوقات کار میں کمی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات میں معمول سے 2 گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے۔

یہ کمی امارات کے فیڈرل لیبر لاء نمبر 8 (1980) کے آرٹیکل 65 کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اعلان امارات کے وزیر صقرغباش کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سرکلر میں کیا گیا ہے۔

یو اے ای اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا آغاز جون کے پہلے ہفتے سے ہو گا۔

صقر غباش نے اماراتی حکومت، عوام اور وہاں کام کرنے والے غیرملکیوں کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق امارات کے سرکاری دفاتر میں بھی اوقات کار میں کمی کرکے اسے 5 گھنٹے کیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو