ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، والدہ بھی پناہ گزین نکلیں

نیویارک: ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بہتر مستقبل کیلیے امریکا آنے والے تارکین وطن پر تنقید کے تیر برساتے ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ بھی پناہ گزین نکلیں، امریکی امیگریشن دستاویزات سے ثابت ہو گیا کہ ٹرمپ کی اسکاٹش والدہ نے بہتر مستقبل کیلیے امریکا کی امیگریشن حاصل کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کہتے رہے کہ ان کی والدہ امریکا چھٹیاں گزارنے آئیں تھیں اور پھر امریکا میں ہی رہ گئیں لیکن امریکی امیگریشن دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ اسکاٹ لینڈ سے بہتر مستقبل کی تلاش میں امریکا آئیں اور اس وقت ان کے پاس کوئی رقم بھی نہیں تھی، ٹرمپ کی والدہ نے امریکا کی باقاعدہ امیگریشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں