امریکی صدر نے ملا منصور اختر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، پاکستان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے: اوباما

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے طالبان رہنماءملا منصور اختر کے فضائی حملے میں مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور کہ ہے کہ خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

براک اوباما نے کہا ہے کہ ملا منصور اختر نے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا اور اس کی ہلاکت امن کیلئے اہم سنگ میل ہے جبکہ باقی افغان طالبان رہنماﺅں کیلئے پیغام ہے کہ وہ مذاکرات کریں کیونکہ یہی واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان فوجی آپریشن کر رہے ہیں اور امریکی فورسز ان کی مدد کر رہی ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا دہشت گرد گروپوں کے خلاف امریکہ کارروائیاں جاری رکھے گا اور خطرات کے پیش نظر پاکستان میں بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

پنھنجي راءِ لکو