پنجاب کے 36اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز ،43ہزار ٹیمیں گھر گھر جا کر موذی مرض کی دوا دیں گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے 36اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج بروز پیر سے شروع کردی گئی ہے۔43ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر موذی مرض سے بچنے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت 36اضلاع میں ایک کروڑ 83بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔قطرے پلانے کیلئے صوبہ بھر میں 43ہزار سے زائد تشکیل دی گئی ہیں جو اپنے اپنے مقرر کردہ علاقوں میں فرائض سرانجام دیں گی۔
خیال رہے کہ پولیو پاکستان اور ہمسائیہ ملک افغانستان میں وبائی صورتحال اختیارکیئے ہو ئے ہے جس پر عالمی اداروں کی جانب سے کئی بار تشویش کا اظہار کیا گیاتھا لیکن گزشتہ دنو ں پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے مائیکل تھیئرن نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں پاکستان اور افغانستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ان دونوں ملکوں سے پولیو کے بہت کم کیس سامنے آئے۔ پولیو کے خاتمے کی مہم بھی پوری قوت سے جاری ہے اس لیے امید کی جا سکتی ہے کل اگلے چند ماہ میں پاکستان اور افغانستان کو پولیو فری قرار دے دیا جائے۔
یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی ایسے ممالک ہیں جہاں سے پولیو کو مکمل طور پر ختم نئیں کیا جاسکا ہے۔ ان دونوں ملکوں سے پولیو کے خاتمے کے بعد دنیا کو پولیو فری قرار دیا جاسکے گا۔

پنھنجي راءِ لکو