فلم مالک پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ میں سماعت، فلم کی نمائش کیلئے پروڈیوسر کو جاری اجازت نامہ طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست پر نمائش کیلئے پروڈیوسر کو جاری کردہ اجازت نامہ طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران وزارت اطلاعات و نشریات نے پابندی لگانے سے متعلق جواب جمع کرایا۔ وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کو فلم پر پابندی لگانے کا اختیار ہے۔ عدالت نے عدالت نے فلم کی نمائش کیلئے پروڈیوسر کو جاری کردہ اجازت نامہ طلب کر لیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو