بھارت نے ماڈل خلائی شٹل کا کامیاب تجربہ کر لیا،مودی کی سائنسدانوں کو مبارکباد: بھارتی میڈیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ماڈل خلائی شٹل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت نے ایسی خلائی شٹل تیار کی ہے جسے دوبارہ استعمال کیا جاسکے گااور اس کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا ہے ۔شٹل کا کامیاب تجربہ کرنے پر صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے” آئی ایس آر او“ نے جنوبی ریاست آندھر پردیش کے سری ہری کوٹہ مرکز سے ایک خلائی جہاز زمین کے مدار میں بھیجا جسے کامیابی کے ساتھ خلیج بنگال میں اتارا گیا۔

اگلی بار شٹل کو زمین پر مخصوص مقام پر اتارا جائے گا۔ نو میٹر لمبے خلائی شٹل کی تیاری پر ایک ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ خلائی شٹل صرف ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنے اور اسے آزمانے کے لیے تیار کی گئی تھی جس کا مقصد خلا میں مصنوعی سیارہ بھیجنے پر خرچ کم کرنا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو