بھارت میں امیر ترین بھکاری نے لوگوں کو قرض دینا شروع کردیا

پٹنہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک بھکاری نے لوگوں کو سود پر قرض دینا شروع کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں 33سالہ پپو کمار بھیک مانگ مانگ کر اس قدر امیر ہو چکا ہے کہ اب اس نے لوگوں کو قرض دینا شروع کردیا ہے ۔
بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کا 33 سالہ پپو کمار پیدائشی طور پر معذور ہے اور کوئی کام کاج نہ کرسکنے کے باعث اس نے ابتدا سے ہی گداگری کو اپنا پیشہ بنالیا۔ لوگ اسے بھیک میں پیسے دیتے ہیں لیکن اسی سے وہ اتنا امیر ہوگیا ہے کہ جو لوگ اسے بھیک دیتے ہیں وہی ان سے سود پر قرض لیتے ہیں۔
پپو کمار کے 4 بینک اکاونٹس میں نہ صرف 5 لاکھ روپے ہیں بلکہ وہ تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کا بھی مالک ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس نے مقامی تاجروں کو بھاری شرح سود پر 10 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود پپو کمار بھیک مانگنا نہیں چھوڑتا کیونکہ اسی بھیک سے ہی تو وہ امیر ہوا ہے اور یہی اس کا پیشہ ہے جسے ترک کرنا اس کے نزدیک بیوقوفی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو