ٹیم کو ضرورت پڑی تو دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں، شاہد آفریدی

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ اگر دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ ٹیم سے دور ہیں اور یہ بہتر ہی ہے کہ سلیکشن کمیٹی انہیں ٹیم سے دور رکھے اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو پرکھے۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہیں لیکن اگر ملک کو ان کی ضرورت ہوئی تو دورۂ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور جمعے کو ہیمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے 2011 کے بعد پہلی بار میدان میں اتریں گے۔

پنھنجي راءِ لکو