پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور سمیت ملک بھر سے پولیو ٹیسٹ کیلئے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ منفی آ گئی

اسلام آباد(اُردوپاورڈاٹ کام)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان بھر کے 14شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ منفی آئی ہے،پشاور کے تمام نمونوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر عمران خان نے کہاہے کے پی حکومت جارحانہ انداز میں پولیو کیخلاف جنگ میں مصروف عمل ہے ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 14شہروں سے پولیو کی جانچ کرنے کیلئے 40نمونے ورلڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کی نگرانی میں اپریل میں اکھٹے کیے گئے جن کی جانچ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کی گئی ۔چالیس نمونوں میں سے اسلام آباد،جیکب آباد اور حیدرآباد سے ایک ایک لیا گیا ،راولپنڈی ،قلعہ عبداللہ اور سکھر سے دو دو نمونے لیے گئے پشاور،ملتان ،ڈی جی خان ،فیصلہ آباد اور کوئٹہ سے تین تین نمونے اکھٹے کیے گئے جبکہ ڈی آئی خان سے چار اور کراچی سے 7نمونے لیے گئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پشاور سے پولیو ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تمام نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ،خیبر پختون خواہ حکومت جارحانہ انداز میں پولیو کیخلاف جنگ میں مصروف ہے ۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ECO)کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے کہاہے کہ نمونوں کی رپورٹ منفی آنا ملک کیلئے انتہائی شاندار خبر ہے لیکن اس مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ پولیو مکمل طریقے سے ختم ہو گیاہے ،کیونکہ کچھ علاقوں میں پولیو کے واقعات سامنے آئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پولیو اب بھی موجود ہے اور ہمارے پاس موقع پیدا ہو گیاہے اس کو ختم کرنے کا ۔

پنھنجي راءِ لکو