فیس بک کے اس کارآمد فیچر کا علم ہوا؟

فیس بک کی جانب سے اکثر نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے رہتے ہیں تاہم کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا اعلان ہی نہیں کیا جاتا۔

اور فیس بک نے گزشتہ دنوں ایسا ہی خفیہ مگر دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ فیس بک پر کوئی مخصوص پوسٹ ڈھونڈنا چاہتے ہیں چاہے وہ کسی نے بھی کی ہو تو اب ایسا ممکن ہے۔

فیس بک نے فیس بک پر انفرادی پوسٹس کو سرچ کرنے کی سہولت جو متعارف کرا دی ہے۔

اب اگر آپ کسی مخصوص پوسٹ کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بھی جان لیں۔

سب سے پہلے فیس بک کے ٹاپ پر موجود سرچ بار پر اس پوسٹ کے الفاظ ٹائپ کریں (جیسے dawn news ذیابیطس کی 10 خاموش علامات یا صرف ذیابیطس کی 10 خاموش علامات ہی لکھ دیں)۔

اور چند سیکنڈوں میں آپ کے سامنے وہ پوسٹ آجائے گی جو آپ تلاش کررہے ہوں گے۔

اس سرچ کو چاہے تو آپ مخصوص بھی کرسکتے ہیں اس کے لیے سرچ نتائج آنے کے بعد بائیں جانب آپشنز موجود ہوں گے جو آپ نیچے تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو