مالی سال 2016-17کے کا بجٹ میں وفاقی وزارتوں کیلئے 280ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال 2016-17کے کا بجٹ میں وفاقی وزارتوں کیلئے 280ارب روپے ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ تین جون کو پیش کیا جائے اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں ،بجٹ میں وفاقی وزارتوں کیلئے 280 ارب روپے ، سول ایوی ایشن کے لیے 4 ارب 70 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ، وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ، وزارت دفاع اوردفاعی پیداوار کے لیے 5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ، وفاقی نظامت تعلیم کے لیے 2 ارب 22 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ،وزارت خزانہ کے لیے 9 ارب،اعلی تعلیم کیلئے 21 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جہاز رانی اور بندرگاہوں کیلئے 12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ، منصوبہ بندی کمیشن کے لیے 16 ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو