پولیس نے خواجہ سرا علیشا کے قتل کیس کے مرکزملزم کو گرفتار کر لیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں خواجہ سرا علیشا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم فضل گجر کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے پہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا علیشا نے اپنے نزعی بیان میں ملزموں کو نامزد کیا تھا۔ علیشا ہ کو سہولیات نہ ملنے پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ بھی کڑی تنقید کی زد میں ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر ہسپتال حکام نے تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی جسکی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی۔ علیشا کے علاج کے دوران ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پنھنجي راءِ لکو