صحافی نے کترینہ کیف سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ اداکارہ پھٹ پڑیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور میں علیحدگی کے بعد سے اب تک کترینہ کیف میں مزاج میں بہتری نہیں آئی اور وہ ہر جگہ ہی انتہائی برے روئیے کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کترینہ کیف ان دنوں جس طرح خراب رویئے کے ساتھ دوسروں سے پیش آ رہی ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔
ان کے خراب روئیے کی ایک تازہ ترین مثال اس وقت سامنے آئی جب وہ موروکو میں اپنے فوٹو شوٹ کے بعد بھارت واپسی پر ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچیں۔ کترینہ کیف کو دیکھ کر ائیرپورٹ پر موجود بہت سے لوگ ان کی جانب لپکے جن میں چند صحافی بھی شامل تھے لیکن اداکارہ نے اپنے مداحوں کی جانب سے دوسری نظر ڈالنا بھی گوارہ نہ کیا اور تیزی سے اپنی گاڑی کی جانب لپکیں۔ کترینہ کے باڈی گارڈز نے صحافیوں کو بھی ان کے قریب نہ جانے دیا تاہم جیسے ہی وہ اپنی کار کے قریب پہنچیں تو ایک صحافی نے ان سے پوچھ ہی لیا کہ ”بلایا کیوں؟“ جس کے جواب میں کترینہ کیف نے کہا کہ”میں نے نہیں بلایا“۔
کترینہ کیف اپنی اگلی فلم ”جگا جاسوس“ میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی جسے دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ آخری فلم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کترینہ کیف ”بار بار دیکھو“ میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

پنھنجي راءِ لکو