جاپان نے گِرگِٹ جیسی ٹرین ایجاد کرلی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی تیز ترین بلٹ ٹرین کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا، مگر اب جاپان کی ایک کمپنی ایسی ٹرین چلانے جا رہی ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلے گی۔جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ٹرین ماحول کے مطابق خودکار طریقے سے اپنا رنگ تبدیل کرنے صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث وہ اسی ماحول کا حصہ محسوس ہو گی۔ اس ٹرین کا ڈیزائن ایک نوبیل انعام یافتہ جاپانی ماہرتعمیرات تیار کر رہا ہے ۔یہ ٹرین جاپان کا سیبو گروپ (Seibu Group) بنا رہا ہے اور 2018ءمیں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر اس ٹرین کا افتتاح کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق جب یہ ٹرین شہری آبادی سے گزر رہی ہو گی تو اس کا رنگ سرخ، پیلا یا نیلا ہو جائے گا اور جب یہ دیہی علاقے سے گزرے گی تو اس کا رنگ سفید ہو جائے گا۔ یہ ٹرین جاپانی کی معروف کمپنیHitachi بنائے گی۔ اس کی رفتار322کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور اس کے لیے 178کلومیٹر طویل ٹریک بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جاپان میں اس وقت دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرینیں چل رہی ہیں اور یہ نظرنہ آنے والی ٹرین اس کے ٹرین سسٹم میں ایک اور انوکھا اضافہ ہو گا۔ یہ ٹرین مکمل طور پر غائب نہیں ہو گی، اس کے شیشے دکھائی دیں گے اور اسے اپنا رنگ تبدیل کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکے گا۔

پنھنجي راءِ لکو