بلاول بھٹو کی نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل: باتوں کو دل پر نہ لینے کی درخواست

میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر پور میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف شدیدعلیل ہیں۔ میری دعا ان کے ساتھ ہے اور رہے گی۔میری گزارش ہے کہ تمام پاکستانی ان کیلئے خصوصی دعا کریں۔میری نواز شریف سے درخواست ہے کہ ہماری باتوں کو دل پر نہ لیا جائے۔ہمارے کسی سے ذاتی اختلافات نہیں۔انہوں نے مجمع سے نعرے لگائے کہ مودی کے یار کو کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو۔
بلاول بھٹو زرداری نے جلسے کے دوران اپنے نانا شہید بھٹواور والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے لگایا گیا بلٹ پروف ڈائس ہٹا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلٹ پروف ڈائس لگایا گیا تھا ۔ جب بلاول بھٹو کو پتہ چلا تو انہوں نے بلٹ پروف ڈائس کو ہٹانے کا حکم دیا۔بلاول بھٹو نے بلٹ پروف ڈائس کے بغیر تقریر کی۔

پنھنجي راءِ لکو