بھارت الزامات کے بجائے مذاکرات کی میز پرآئے:پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکا ر ہے اور اس نے سب سے زیادہ قربانیوں دی ہیں جن کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا۔
بھارت کو بیانات اور الزامات کے بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے ۔بھارت سے مذاکرات کیلئے پاکستان تیار ہے۔بھارت بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردوں کومالی معاونت فراہم کرتا ہے۔کل بھوشن یادیو کی گرفتار ی اور اعترافات اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن کیلئے تمام افغان گروپوں کامیز پر آنا ضروری ہے کیونکہ گزشتہ15سال میں افغانستان میں طاقت کے استعمال کے باوجود امن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا پاکستان تمام آزاد ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت کا دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی دستوں کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں،وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات پرحکومت پاکستان عالمی رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتی ہے

پنھنجي راءِ لکو