فیس بک میسنجر میں واٹس ایپ کا فیچر…

واٹس ایپ نے کچھ عرصے پہلے اپنے پیغامات کو محفوظ کرنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب فیس بک اپنی میسنجر ایپ کے لیے اسے چرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برطانوی روزنامے گارجین کے مطابق فیس بک اپنی میسجنگ ایپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے اطلاق کے لیے کام کررہی ہے جس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے زائد ہے۔

اس مجوزہ فیچر کی جس کی فیس بک نے نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق، بائی ڈیفالٹ ایکٹیویٹ نہیں ہوگا بلکہ اسے اپنانا صارفین کی اپنی مرضی پر ہوگا۔

اس کی وجہ فیس بک کے میسنجر کے حوالے سے بلند عزائم سے ہے یعنی اسے اسمارٹ اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے والی ایپ بنانا۔

میسنجر کے مشین لرننگ فیچرز کو بہتر بنانے کے لےی فیس بک کو صارفین کے پیغامات تک رسائی کی ضرورت ہے، جبکہ انکرپشن کے اطلاق کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ بھی انہیں پڑھنے سے قاصر ہوگی۔

یہی موقف گوگل نے اپنی نئی اسمارٹ میسجنگ ایپ ایلو کے لیے اپنایا ہے جس میں آپشنل انکرپشن کی پیشکش کی جائے گی۔

اس اقدام سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں محفوظ میسجنگ پر کیسے دہرے معیار کا مظاہرہ کرتی ہیں اور اپنے کاروباری مقاصد کے لیے اس کے مکمل اطلاق سے گریز کرتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں واٹس ایپ میں یہ فیچر خودکار طور پر ہر صارف کے لیے فراہم کیا گیا اور اس کا اطلاق بتدریج دنیا بھر میں ہوا۔

پنھنجي راءِ لکو