چین میں بچے کی معمولی غلطی سے 15 لاکھ روپے کا لیگو ٹوٹ کر تہس نہس ہوگیا

بیجنگ: چین میں ہونے والی نمائش سے قبل ہی 3 روز کی محنت سے تیار کردہ 15 لاکھ روپے کا لیگو فن پارہ ایک نوعمر لڑکے کی معمولی غلطی سے ٹوٹ تہس نہس ہوگیا۔
چینی شہر ننگبو میں ہونے والی الیکٹرانک نمائش میں فن کار نے زوٹوپیا اینی میٹڈ فلم کا ایک کردار 15 ہزار ڈالر کے لیگو ٹکڑوں سے تیار کیا تھا۔ یہ مجسمہ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کی مشہور لومڑی نک وائلڈ کا تھا جسے حفاظتی حصار کے اندر رکھا گیا تھا۔ اسے بنانے کے لیے فنکار نے 3 دن اور 3 رات لگاتار کام کیا تھا اورلیگو کے ہزاروں ٹکڑوں کو بڑی مہارت سے جوڑکر اسے کردار کی شکل دی گئی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو