فیس بک نے فونٹ بدل دیا

فیس بک پر طویل عرصے سے چیٹ اور پوسٹ وغیرہ پر تحریر کے لیے ہیل ویٹیکا (Helvetica) فونٹ استعمال کیا جارہا ہے جس کے آپ عادی بھی ہوں گے، لیکن جمعے سے اس ویب سائٹ نے نہایت خاموشی سے فونٹ میں تبدیلی کردی، جسے پکڑنے میں باریک بین افراد ہی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں فیس بک نے خاموشی سے نئے اور پہلے سے پتلے فونٹ کو ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے اور اسے Geneva کا نام دیا ہے۔

یہ نیا فونٹ اس وقت صرف ڈیسک ٹاپ صارفین کو ہی دستیاب یا نظر آرہا ہے۔

فیس بک نے اس حوالے سے کوئی اعلان بھی نہیں کیا اور نہ ہی ابھی کہا جاسکتا ہے کہ یہ تبدیلی مستقل ہے یا محض آزمائش کے لیے اسے تبدیل کیا گیا۔

ویب سائٹس کی جانب سے اکثر نئے فونٹس اور رنگوں کو آزمایا جاتا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ اس سے صارفین کی انگیج منٹ پر کس حد تک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

حال ہی میں گوگل نے بھی اپنے سرچ پیج پر نیلے کی جگہ سیاہ رنگ کے لنکس کی تبدیلی کو آزمایا تھا جو محض ایک دن ہی برقرار رہ سکی تھی۔

تو اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کی یہ تبدیلی کب تک برقرار رہتی ہے یا ہوسکتا ہے کہ یہ مستقل ہی ہو۔

پنھنجي راءِ لکو