حکومت نے 60کالعدم تنظیموں پر زکوٰۃ ، صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے رمضان سے قبل ملک بھرکی 60کالعدم تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اوران پر زکوٰ ۃ ،صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ تین تنظیموں کو یو این ایس سی آر1267کے تحت نگرانی میں رکھا گیا ہے،یہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی کے موقعہ پر کھالیں بھی اکٹھی نہیں کر سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزار ت داخلہ کی جانب سے جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لشکر طیبہ ، سپاہ صحابہ پاکستان ، تحریک جعفریہ پاکستان ، تحریک شریعت نفاذ محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان ، خدام لاسلام ، اسلامی تحریک پاکستان، جمیعت الانصار، جمیعت الفرقان، حزب التحریر ، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلام ، انصار الاسلام ، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈفرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی گلگت،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت،تنظیم نوجوانان سنت گلگت، پیپلزامن کمیٹی(لیاری)کراچی،اہل سنت و الجماعت، الحرمین فانڈیشن ،رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت بلتستان،تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان،بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن،تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجا لبریشن آرمی،خانہ حکمت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدر گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان ،اسلامک جہاد یونین، 313بریگیڈ ، تحریک طالبان باجوڑ ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد ، یونائیٹڈبلوچ آرمی ، جئے سندھ متحدہ محاذ، جبکہ یو این ایس سی آر کے تحت رکھی گئی کئی تنظیموں میں جماعت الدعوۃ، الاختر ٹرسٹ شامل ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو