سعودی عرب اور یو اے ای میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا: کل پہلا روزہ ہوگا

ریاض(اُردوپاور ڈاٹ کام) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کل بروز پیر پہلا روزہ ہوگا۔ چاند نظر آنے کا اعلان سعودی عرب کی وزرات مذہبی امور نے کیا۔یو اے ای میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق ملک بھر سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔یو اے ای میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔

دوسری طرف پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ عمومی زاویے پر کل چاند 10ڈگری سے زائد ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کل شام تک عمر 30سے36گھنٹے ہو چکی ہوگی۔چاند ملک کے میدانی علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔واضح رہے کہ یو اے ای سمیت متعدد ممالک میں آج چاند نظر آگیا ہے ۔ ان ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو