پرندوں سے محبت میں خاتون نے انہیں غذا دینے والا لباس تیارکرلیا

وسل: برٹش کولمبیا کی ایک خاتون کو ایک جانب نت نئے اور عجیب وغریب لباس ڈیزائن کرکے پہننے کا شوق ہے تو دوسری جانب وہ پرندوں سے محبت کرتی ہیں اور اپنے باغ میں آنے والی ہمنگ برڈز کے لیے انہوں نے خاص لباس تیار کیا ہے۔
کیری کیمپیل نامی خاتون نے ایک دیدہ زیب سرخ لباس بنایا ہے جس میں انہوں نے پھول کاڑھے ہیں۔ ان پھولوں میں انہوں نے احتیاط سے میٹھا پانی بھرا ہے جو بطورِ خاص ہمنگ برڈز کو بہت پسند ہوتا ہے۔ ہمنگ برڈ بہت تیزی سے اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہیں اور پھولوں کا میٹھا رس پیتے ہیں جو ان کی غذا ہے۔
خاتون اپنے خاص لباس کو پہن کر جب باغ میں آئیں تو فوری طور پر ان کے گرد ہمنگ برڈز جمع ہوگئے اور انہوں نے ان کے خوبصورت لباس پر بنے پلاسٹک کے مصنوعی پھولوں میں بھرا رس پینا شروع کردیا جب کہ اس منظر کو ویڈیو میں قید کرلیا گیا اور یہ پوری دنیا میں وائرل ہوگیا۔

پنھنجي راءِ لکو