گولڈن ٹیمپ پر حملے کی 32ویں برسی،امرتسر شہر میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں گولڈن ٹیمپل پر حملے کی بتیس سال مکمل ہونے پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے بڑے مظاہروں کے پیش نظر امرتسر شہر میں ہزاروں پولیس و نیم فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
1984میں امرتسر میں سکھوں کی معروف مذہبی عبادت گا ہ پر بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا تھا جس سے نہ صرف عبادت گاہ کا تقدس پامال ہوا اور عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ سینکڑوں سکھ بھی اس فوجی کارروائی میں لقمہ اجل بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر شہر کی صورتحال اس وقت ایک فوجی چاﺅنی کی سی ہو گئی ہے جہاں آٹھ ہزار پولیس اہلکار وںاورنیم فوجی دستوں کی چھ کمپنیوں کوتعینات کردیاگیا ہے۔امرتسر سمیت لدھیانہ،جالندھر اور پٹیالہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔خیال رہے کہ6جون 1984کو کئے گئے اس آپریشن بلیو سٹار میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے۔جبکہ گولڈن ٹیمپل آپریشن کی برسی کے موقع پرریاست میں پرتشدد واقعات ہوتے رہے ہیں ۔

پنھنجي راءِ لکو