رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کا اجلاس آج طلب ، پاکستان میں ایک ہی دن روزہ کا امکان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں اس بار ایک ہی دن روزہ ہونے کا امکان ہے۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ پشاور کی مسجد قاسم علی کی مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے اتوار کو اجلاس نہیں بلایا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس پیر کی شام بعد از نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی سطح پر بھی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند آج شام نظر آنے کا قوی امکان ہے اور منگل کو ملک میں پہلا روزہ ہوسکتا ہے جب کہ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 26 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ پیر کی شام تک چاند کی عمر 36 گھنٹے ہوجائے گی۔
دوسری جانب حکومتی کوششوں کے باعث پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اتوار کی شام چاند دیکھنے کیلئے اجلاس نہیں بلایا اور وہ بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو ہی طلب کریں گے ۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چاند کے حوالے سے کوئی بھی شہادت ملنے کی صورت میں وفاقی وزیرمذہبی امورسردار یوسف کو آگاہ کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو