مارک زکر برگ بھی ہیکرز کے حملے سے نہ بچ سکے

سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سوشل اکاؤنٹس ہیک ہونے کی شکایتں بھی بڑھ رہی ہیں، یہاں تک کہ سوشل میڈیا کی مشہور ترین ویب سائٹ ’فیس بُک‘ کے بانی مارک زکربرگ بھی ہیکرز کے حملوں سے نہ بچ سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اوَرمائن ٹیم‘ نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے مارک زکربرگ کے ٹوئٹر اور پنٹریسٹ کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔

ہیکرز گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے مارک زکربرگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک ٹوئٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی، جس کے بعد اس گروپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہیکرز نے مارک زکربرگ کے اکاؤنٹس کیسے ہیک کیے، لیکن اوَرمائن ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اکاؤنٹس کی ہیکنگ ’لنکڈ اِن‘ کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

گزشتہ ماہ لنکڈ اِن انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ تقریباً 10 کروڑ مشتبہ اور نامعلوم اکاؤنٹس ختم کر رہا ہے، جبکہ وہ ان اکاؤنٹس کے ای میل ایڈریس اور پاسورڈ کا ڈیٹا بھی جاری کرے گا۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی ڈیٹا میں مارک زکر برگ کے لِنکڈ اِن اکاؤنٹ کی آئی ڈی اور پاسورڈ شامل تھا، جبکہ مارک زکر برگ یہی پاسورڈ ’dadada‘ اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ہیکرز کے گروپ نے مارک زکر برگ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ تک بھی رسائی کا دعویٰ کیا، تاہم بعد ازاں فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہیک نہیں ہوا۔

پنھنجي راءِ لکو